Aaj Logo

شائع 29 اپريل 2022 07:47pm

رواں سال حج کے اخراجات 7 سے 10 لاکھ ہونے کا امکان، درخواستیں یکم مئی سے وصول کی جائیں گی

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا کہ حج درخواستیں یکم مئی سے 13 مئی تک وصول کی جائیں گی۔

دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے بتایا کہ قلیل وقت میں حج تعلیمات میں کافی مشکلات ہیں، اس حوالے سے ہم سعودی وزارت حج سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں برس حج اخرجات 7 سے 10 لاکھ تک بڑھ سکتے ہیں جبکہ حج درخواستیں یکم تا 13 مئی تک وصول کی جائیں گی، درخواستوں کے ساتھ 50 ہزار جمع کروانے ہوں گے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اس سال پاکستان کے پاس 81 ہزار 132 کا حج کوٹہ آیا ہے جس میں 40 فیصد سرکاری اور 60 پرائیویٹ حج کا کوٹہ ہوگا۔

Read Comments