Aaj Logo

شائع 30 اپريل 2022 11:18am

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اورمائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان صحت عامہ بالخصوص پولیو کے خاتمے اور کورونا پر کنٹرول سے متعلق بات چیت کی گئی۔

تاہم ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان میں تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے پہلوؤں پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دریں اثنا مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے قومی پولیو مہم کے دوران بھرپور تعاون اور کوریج کو یقینی بنانے پر پاک فوج کی تعریف کی۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پولیو سے پاک پاکستان ایک قومی مقصد اور قومی کوشش ہے۔

واضح رہے کہ بل گیٹس نے محدود وسائل کے باوجود کورونا کے خلاف پاکستان کی کامیابی کی بھی تعریف کی، جس پر آرمی چیف نے کامیابی کا سہرا ایک حقیقی قومی ردعمل کو قرار دیا۔

جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ قومی ردعمل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تحت وسائل کے بہترین استعمال سے ممکن ہوا ہے۔

Read Comments