Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 مئ 2022 01:48pm

مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان پر پہنچ گئیں

کراچی: عید قریب آتے ہی منافع خوروں نے مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان پر پہنچا دیں۔

آج نیوز کے مطابق مرغی کا گوشت 500روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے، جس کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

اسی اثنا میں شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر چیز مہنگی ہے، چیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے منافع خور آزاد ہیں۔

تاہم شہری عید آتے ہی مرغی کا مزید مہنگا گوشت 500 روپے میں گردن، ران اور بازو خریدنے پر مجبور ہیں۔

خیال رہے کہ بازار میں مرغی کا گولڈن پیس 600 روپے کلو اور بون لیس 700روپے کلو دستیاب ہے۔

Read Comments