Aaj Logo

شائع 03 مئ 2022 04:06pm

آرمی چیف نے ایل او سی پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید لائن اف کنٹرول (ایل او سی) پر تعینات جوانوں کے ساتھ منائی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل اوسی پر کوٹلی اور ڈنگی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تعینات فوجی جوانوں کے ہمراہ نمازِ عید ادا کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس موقع پر آرمی چیف کے ہمراہ کور کمانڈر راولپنڈی اور ترجمان پاک فوج بھی موجود تھے۔ نمازِ عید ادا کرنے کے بعد جنرل باجوہ نے پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی اور جوانوں سے عید بھی ملے۔

Read Comments