Aaj Logo

شائع 05 مئ 2022 11:48am

حریت رہنماء محمد اشرف صحرائی کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے

سری نگر: کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء محمد اشرف صحرائی کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے ۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ وادی بھر میں آج مکمل ہڑتال ہے جبکہ حریت رہنماؤں کی جانب سے انیںی خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

مودی سرکارنے وادی میں پہرے سخت کردئیے جبکہ جگہ جگہ قابض بھارتی فوج تعینات ہے۔

یاد رہے کہ محمد اشرف صحرائی گزشتہ سال بھارتی پولیس کی حراست میں ادھم پورکی جیل میں انتقال کرگئے تھے۔

صحت بگڑنے کے باوجود قابض مودی انتظامیہ نے انہیں ڈاکٹرز تک بروقت رسائی نہیں دی تھی۔

Read Comments