Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 مئ 2022 10:06pm

ٹک ٹاک پر پیروں کی تصاویر سے لاکھوں روپے کمانے والی خواتین

نوجوانوں میں مشہور ہونے والی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے مزاح سے لے کر کھانوں کی ترکیبوں تک لوگوں کو مختلف مواد کے ساتھ محظوظ کیا ہے اور اب یہ لوگوں کا ذریعہ معاش بھی بنتا جارہا ہے۔

ایسے میں کئی خواتین صارف اپنے منفرد آئیڈیا سے خوب پیسے کمارہی ہیں۔

برطانوی اخبار مرر میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق 20 سالہ کیٹ نامی خاتون صارف ٹک ٹاک پر اپنے پیروں کی تصاویر شیئر کر کے روزانہ کے چھ سو پاؤنڈ کما رہی ہیں۔

کیٹ ماما نے بتایا کہ انہوں نے اپنے پیروں کی تصاویر پر 10 پاؤنڈ سے لے کر چھ سو پاؤنڈ سے زائد تک کی رقم کمائی ہے۔

تاہم ان تصاویر پر صرف پیسے ہی نہیں انہیں لوگوں کی طرف سے مقبولیت اور تلخ کمنٹس کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چند صارف ایسے بھی ہوتے تھے جو ان کے پاوں کو بدصورت بھی کہہ دیتے تھے۔

تاہم ٹک ٹاک صارفین اور دیگر افراد کو اس بات پر حیرت ہے کہ انٹرنیٹ یا گوگل پر پیروں کی مفت تصاویر ہونے کے باوجود لوگ انہیں دیکھنے کے لیے پیسے دینے کو کیوں تیار ہیں۔

پیروں کی تصاویر زیادہ تر وہ لوگ خریدتے ہیں جن کا تعلق پیروں کی پراڈکٹس کے کاروبار سے ہوتا ہے۔

ان میں خوبصورتی یا ہیلتھ کیئر پراڈکٹس سے لے کر جیولری، جرابیں اور جوتے شامل ہیں۔

ان پراڈکٹس میں وہ چیزیں بھی شامل ہیں جن کا تعلق چہل قدمی، کوہ پیمای یا تیراکی سے ہوتا ہے۔

پیروں کی تصاویر وہ افراد بھی خرید سکتے ہیں جنہیں اپنی ویب سائٹس، ماڈلنگ ایجنسی یا بلاگ کے لیے ضرورت ہو۔

تاہم ان تصاویر کو فروخت کرنے کے لیے سوشل میڈیا مناسب پلیٹ فارم ہے جس میں ٹک ٹاک اور انسٹاگرام ایپ سر فہرست ہیں۔

علاوہ ازیں ایک اور خاتون صارف ڈیون میک کلاوڈ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پیروں کے تصاویر فروخت کرنے کا کاروبار شروع کرنے کے بعد اپنی معمول کی نو سے پانچ بجے تک کی نوکری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

ڈیون میک کلاؤڈ ڈانسر سے پیروں کی ماڈل بن گئی ہیں اور ان کے پیروں کی ویڈیو کلپس پر انہیں جلد ہی 13 لاکھ ویوز مل جاتے ہیں۔

Read Comments