Aaj Logo

شائع 10 مئ 2022 01:49pm

اورنج لائن منصوبہ: وزیراعلیٰ سندھ کی اسی ماہ کے آخر تک بسیں چلانے کی ہدایت

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رواں ماہ کے آخرتک اورنگی ٹاؤن سے نارتھ ناظم آباد تک اورنج لائن منصوبے پر بسیں چلانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت بی آر ٹیز سے متعلق اجلاس ہوا،جس میں وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن،ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اوردیگر افسران شریک ہوئے۔

شرجیل میمن نے دوران اجلاس بتایا کہ بی آر ٹی اورنج لائن پر بریفنگ لی ہے،اورنج لائن کے کچھ سول ورکس رہتے ہیں، 20 بسوں کیلئے ایس آئی ڈی سی ایل کو ادائیگی کی جاچکی ہے۔

وزیرٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی اورنج لائن 3.8 کلومیٹر کا کوریڈور ہے، جس پر 5 بس اسٹیشنز ہیں، کوریڈور پر 8 گیٹ ہیں جو کچھ دنوں میں لگ جائیں گے، اورنج لائن کا کوریڈور اورنگی سے نارتھ ناظم آباد تک ہے جبکہ انفرا اسٹرکچر 95 فیصد مکمل ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ مئی کے آخری ہفتے تک اورنج لائن مکمل ہونی چاہیئے اوراس مہینے کے اختتام پر اس پر بسیں چلنی چاہئیں۔

Read Comments