Aaj Logo

اپ ڈیٹ 14 مئ 2022 05:19pm

پی ٹی آئی کا آج ہونے والا جلسہ انتظامیہ نے روک دیا

سیالکوٹ: پاکستان تحریک انصاف کا آج (بروز ہفتے) ہونے والا جلسہ انتظامیہ نے روک دیا ساتھ ہی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے عثمان ڈار سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا تھا جنہیں بعد ازاں رہا کردیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس نے عثمان ڈار سمیت دیگر تحریک انصاف رہنماؤں کو رہا کردیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیالکوٹ میں جلسے سے قبل ہی انتظامیہ نے اجازت نامہ مسترد کرکے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے سےروک دیا۔

پولیس نے کرین کی مدد سےجلسہ گاہ میں موجود کرسیاں ہٹا دیں اور جھنڈے بھی اتار دیئے جبکہ مزاحمت پر تحریک انصاف کے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ بھی کی گئی۔

یاد رہے کہ چند گھنٹے قبل پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور دیگر رہنما کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے آج سیالکوٹ میں جلسہ سے خطاب کرنے آنا تھا۔

عمران خان کی آمد سے قبل ہی انتظامیہ نے جلسہ کی اجازت نامہ مسترد کرکے پنڈال میں کاروائی کردی۔

تاہم انتظامیہ کہنا ہے کہ بغیر اجازت جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ عمران قریشی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اس گراونڈ کےعلاوہ جہاں چاہے جلسہ کرسکتے ہیں، ہم تعاون کریں گے۔

ڈی پی او محمد حسن اقبال نے کہاکہ پولیس لاہورہائیکورٹ کے حکم کے بعد جلسہ گاہ پہنچی، ہمارا مقصد جلسہ رکوانا نہیں بلکہ قانون پر عمل درآمد کرانا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ انتظامیہ نے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی تھی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق نجی پراپرٹی کے مالکان کی رضا مندی کے بغیر کسی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

Read Comments