Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پی ٹی آئی کا آج ہونے والا جلسہ انتظامیہ نے روک دیا

پاکستان تحریک انصاف کے سیالکوٹ میں جلسے سے قبل ہی انتظامیہ نے اجازت نامہ مسترد کرکے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے سےروک دیا۔
اپ ڈیٹ 14 مئ 2022 05:19pm
عثمان ڈار سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ____  پی ٹی آئی سوشل میڈیا
عثمان ڈار سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ____ پی ٹی آئی سوشل میڈیا

سیالکوٹ: پاکستان تحریک انصاف کا آج (بروز ہفتے) ہونے والا جلسہ انتظامیہ نے روک دیا ساتھ ہی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے عثمان ڈار سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا تھا جنہیں بعد ازاں رہا کردیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس نے عثمان ڈار سمیت دیگر تحریک انصاف رہنماؤں کو رہا کردیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیالکوٹ میں جلسے سے قبل ہی انتظامیہ نے اجازت نامہ مسترد کرکے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے سےروک دیا۔

پولیس نے کرین کی مدد سےجلسہ گاہ میں موجود کرسیاں ہٹا دیں اور جھنڈے بھی اتار دیئے جبکہ مزاحمت پر تحریک انصاف کے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ بھی کی گئی۔

یاد رہے کہ چند گھنٹے قبل پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور دیگر رہنما کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے آج سیالکوٹ میں جلسہ سے خطاب کرنے آنا تھا۔

عمران خان کی آمد سے قبل ہی انتظامیہ نے جلسہ کی اجازت نامہ مسترد کرکے پنڈال میں کاروائی کردی۔

تاہم انتظامیہ کہنا ہے کہ بغیر اجازت جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ عمران قریشی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اس گراونڈ کےعلاوہ جہاں چاہے جلسہ کرسکتے ہیں، ہم تعاون کریں گے۔

ڈی پی او محمد حسن اقبال نے کہاکہ پولیس لاہورہائیکورٹ کے حکم کے بعد جلسہ گاہ پہنچی، ہمارا مقصد جلسہ رکوانا نہیں بلکہ قانون پر عمل درآمد کرانا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ انتظامیہ نے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی تھی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق نجی پراپرٹی کے مالکان کی رضا مندی کے بغیر کسی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

Usman Dar

imran khan

Sialkot

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div