Aaj Logo

شائع 16 مئ 2022 08:23pm

ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 36 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے ایک لاکھ 17 ہزار 112 روپے ہوگئی ہے جب کہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر معمولی کمی کے بعد 1813 ڈالرز فی اونس ہے۔

Read Comments