Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 مئ 2022 03:52pm

اورینج لائن کی 20 بسیں کراچی پہنچ گئیں

کراچی: عبدالستار ایدھی اورینج لائن بس منصوبہ کے آغاز کا وقت قریب آگیا۔

آج نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کے مطابق عبدالستار ایدھی اورینج لائن کی 20 بسیں بس ڈپو پہنچ گئیں۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ 20 بسوں کی کھیپ گزشتہ شب بندرگاہ سے ڈپو پہنچ گئی ہے، اورینج لائن روٹ کا سول انفراسٹرکچر کا کام 97 فیصد مکمل ہوگیا ہے۔

بس ڈرائیورز کی تربیت کے بعد جلد آغاز ہوگا جبکہ بس کا 3.88 کلومیٹر کوریڈور ہے۔

تاہم یہ کوریڈور ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن آفس اورنگی سے شروع ہو کر جناح یونیورسٹی برائے خواتین پر ختم ہوتا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کوریڈور کے چار جدید سہولیات سے آراستہ اسٹیشن تعمیر کئے گئے ہیں جبکہ روزانہ 50 ہزار افراد کے سفر کرنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اورینج لائن کو گرین لائن سے منسلک کرنے کے لیے بھی احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ دونوں بی آر ٹی کی انٹیگریشن کے بعد اورینج لائن بسیں ناگن چورنگی تک چلیں گی۔

Read Comments