Aaj Logo

شائع 19 مئ 2022 11:17pm

کوئٹہ میں ایئر پورٹ کے قریب گھر میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 3 بچے لاپتہ

کوئٹہ: ایئرپورٹ روڈ کلی برات میں گھر کے اندر دھماکے کی نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ تین بچے لا پتہ ہوچکے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے ایک کمرے کی چھت مکمل گرگئی ہے جہاں ملبے تلے دب کر ایک شخص اپنی جان کی بازی ہار گیا جب کہ بچے لاتہ ہیں، ریسکیو اور قانون نافذ کرنے والے اداروں موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت تعین نہیں کیا جاسکا تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی جائے وقوعہ پر طلب کرلیا ہے۔

Read Comments