Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کوئٹہ میں ایئر پورٹ کے قریب گھر میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 3 بچے لاپتہ

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت تعین نہیں کیا جاسکا تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی جائے وقوعہ پر طلب کرلیا ہے۔
شائع 19 مئ 2022 11:17pm
دھماکے سے ایک کمرے کی چھت مکمل گرگئی ہے۔  فوٹو — فائل
دھماکے سے ایک کمرے کی چھت مکمل گرگئی ہے۔ فوٹو — فائل

کوئٹہ: ایئرپورٹ روڈ کلی برات میں گھر کے اندر دھماکے کی نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ تین بچے لا پتہ ہوچکے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے ایک کمرے کی چھت مکمل گرگئی ہے جہاں ملبے تلے دب کر ایک شخص اپنی جان کی بازی ہار گیا جب کہ بچے لاتہ ہیں، ریسکیو اور قانون نافذ کرنے والے اداروں موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت تعین نہیں کیا جاسکا تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی جائے وقوعہ پر طلب کرلیا ہے۔

Quetta Blast

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div