Aaj Logo

شائع 20 مئ 2022 12:34pm

ملک میں گرمی کی شدت میں بڑھتے ہی درجہ حرارت میں اضافہ

اسلام آباد: ملک میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی درجہ حررارت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

آج نیوز کے مطابق پنجاب میں گرمی کی لہر شدت اختیار کرتی جارہی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خطہ ہوٹھوہار، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور نارووال میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

اسی اثنا میں راولپنڈی اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخو ا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔

تاہم سب سے زیادہ بارش مری میں 10، اٹک 06، بابو سر07، اور دیر میں 06 ملی میڑ ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔

تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختو نخوا ، کشمیر ،اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد، دادو، میں 49 ، سبی، لاڑکانہ، ڈی جی خان اور رحیم یار خان میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Read Comments