Aaj Logo

شائع 28 مئ 2022 11:04am

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس، 6 دن کی ڈیڈ لائن پرغور کیا جائے گا

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں حقیقی مارچ میں دی گئی 6 دن کی ڈیڈ لائن پر غور کیا جائے گا۔

آج نیوز کے مطابق چئیرمین عمران خان کی صدارت میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔

اجلاس میں حقیقی مارچ میں دی گئی 6 دن کی ڈیڈ لائن اور اگلی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا جبکہ دوبارہ مارچ کرنے پر بھی سوچا جائے گا۔

تاہم اجلاس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، شاہ فرمان ،اسد عمر،محمود خان سمیت دیگر ممبران شرکت کریں گے۔

Read Comments