Aaj Logo

شائع 03 جون 2022 05:36pm

نیوٹرل سے کہتا ہوں بڑا اچھا ہوا کہ آپ نیوٹرل ہوگئے: عمران خان

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ نیوٹرل سے کہتا ہوں بڑا اچھا ہوا آپ نیوٹرل ہوگئے۔

بونیر میں جلسے سے خطاب کتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نیوٹرل سے کہتا ہوں بڑا اچھا ہوا کہ آپ نیوٹرل ہوگئے جو کہ اچھی چیز ہے لیکن ملکی سالمیت بھی کافی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر معیشت گرنا شروع ہوجائے تو سوویت یونین کی مثال دیتا ہوں، اپنے نیوٹرلز سے کہنا چاہتا ہوں کہ عمران خان پر غداری کا مقدمہ چلانے کی باتیں ہورہی ہیں، کیا زرداری اور نوازشریف مجھ پر غداری کا مقدمہ چلائیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ زرداری حسین حقانی کے ساتھ امریکیوں کو کہہ رہا ہے کہ مجھے فوج سے بچا لو، کیا وہ نواز شریف جس نے بیٹی کے نام پر اربوں روپے کی جائیدادیں لندن میں لیں، سزایافتہ اور لندن میں بھاگا ہوا فیصلہ کرے گا کہ میں غدار ہوں۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ یہ سازش میرے خلاف اس لئے ہوئی کیونکہ اگر میں راستے سے ہٹتا ہوں تو لٹیروں کا راستہ صاف ہوجائے گا، قوم سمجھ لیں یہ نیب کو ختم کرکے شریف خاندان کے کیسز ختم کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم نے مل کر ان کے خلاف جہاد لڑنا ہے، یہ الیکشن جیتنے کی پوری تیاری کر رہے ہیں جب کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کو اپنے ملایا ہوا ہے لیکن پھر بھی یہ انتخابات نہیں جیت سکتے۔

Read Comments