Aaj Logo

شائع 15 جون 2022 02:13pm

انٹربینک میں ڈالر 206 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا

کراچی: بجٹ کے بعد کاروباری ہفتے کے آغاز سے ہی ڈالرکی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

آج نیوز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 94 پیسے اضافے کے بعد پہلی بار لین دین 206 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 205 روپے 16 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 206روپے 50 پیسے ہے۔

Read Comments