Aaj Logo

شائع 22 جون 2022 06:18pm

ملک میں سونے کی قدر میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں یکدم 1850 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 45 ہزار تین سو روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1586 روپے کمی سے ایک لاکھ 24 ہزار 571 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ میں سونے کی قدر دس فیصد اضافے کے بعد 1842 ڈالرز فی اونس ہوگئی ہے۔

Read Comments