Aaj Logo

شائع 24 جون 2022 01:05pm

سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے سے متعلق تمام درخواستیں مسترد

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات روکنے سے متعلق تمام درخواستیں مسترد کردیں۔

سندھ ہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا، بلدیاتی الیکشن کیخلاف ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی تمام درخواستیں مسترد کردیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

دوران سماعت ایم کیو ایم کے وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ انتخابی فہرستیں مکمل نہیں ہیں،فہرستیں مکمل ہونے سے قبل الیکشن نہ کرائے جائیں۔

جماعت اسلامی کے وکیل چوہدری آصف نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بلدیاتی اداروں کو خود مختار بنانے کا حکم دیا۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا بلدیاتی حلقہ بندی کی وجہ سے انتخابات میں تاخیر ہوئی، دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ جاری کیا۔

Read Comments