Aaj Logo

شائع 26 جون 2022 12:07pm

پی آئی اے نے لاہور سے بھی ملائیشیا کیلئے پروازوں کا سلسلہ بحال کردیا

اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے اسلام آباد کے بعد اب لاہور سے بھی ملائیشیا کیلئے پروازوں کا سلسلہ بحال کردیا۔

کورونا کی پابندیوں کے بعد پہلی پرواز آج صبح لاہور سے کوالالمپور کیلئے روانہ ہوئی، جہاز کی روانگی کے موقع پر لاہور ائرپورٹ پر تقریب کا انعقد کیا گیا، جہاں کیک کاٹا گیا اور مسافروں کو پھول پیش کئے گئے۔

پی آئی اے اسلام آباد سے کوالالمپور کیلئے ہفتہ وار 2پروازیں پہلے ہی چلا رہی ہے، وزیر ہوابازی کی ہدایات پر قومی ائر لائن اپنی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر رہی ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے موقع پر سیاحتی مقامات کی پروازوں میں اضافہ کیا جارہا ہے،لاہور سے اب براہ راست اندرون ملک و بیرون ملک سیاحتی مقامات تک رسائی فراہم کی جارہی ہے۔

سعد رفیق نے مزید کہا کہ لاہور سے گلگت اور اسکردو کی پروازین بھی آپریٹ کی جارہی ہے اور اب باکو اور کوالمپور کی پروازیں بھی لگا دی گئی ہیں،مقصد لوگوں کو اپنی قومی ائیرلائن کے ذریعے براہ راست اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرنا ہے۔

Read Comments