Aaj Logo

شائع 07 جولائ 2022 12:44pm

پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی نے 5 مخصوص نشستوں پر حلف اٹھا لیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی نے 5 مخصوص نشستوں پر حلف اٹھا لیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سے حلف لیا۔

اراکین اسمبلی نے خواتین کی تین مخصوص نشستوں اور دو اقلیتی نشسوں پر حلف اٹھایا۔

خواتین کی تین مخصوص نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نے حلف لیا جبکہ اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق اور سیموئیل یعقوب نے حلف اٹھایا۔

Read Comments