ملک میں ڈالر کے بھاؤ میں معمولی کمی
ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک میں ایک روپے 8 پیسے سستا ہونے کے بعد امریکی ڈالر 207 روپے 91 پیسے پر بند ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 3 روپے 6 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں آج امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 209 روپے 50 پیسے ہے۔
Read Comments