Aaj Logo

شائع 26 جولائ 2022 05:21pm

سونا بھی ڈالر کے نقشِ قدم پر چل پڑا، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان میں آج بھی سونے کے نرخ میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں یکدم مزید 1200 اضافے کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 49 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر ایک ہزار 29 روپے اجافے سے ایک لاکھ 28 ہزار 172 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں معمولی کمی کے بعد فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 718 ڈالرز ہوگئی ہے۔

Read Comments