Aaj Logo

شائع 26 جولائ 2022 05:53pm

خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں 141 اسکول بند ہونے کا انکشاف

خیبر پختونخوا کے ضم قبائلی اضلاع میں 141 اسکول بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ تعلیم نے اس متعلق دستاویزات اسمبلی میں جمع کرادی ہیں جس کے مطابق زیادہ تر گرلز اسکول غیر فعال ہیں۔

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ بچوں کے داخلے کی شرح صفر ہونے کے باعث کچھ اسکول بند ہیں جب کہ پیشتر اسکولوں کی عمارتیں نئی تعمیر کی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق اسکولوں میں فرنیچر کی فراہمی اور اسٹاف ابھی تعینات نہیں ہوئے البتہ ضم اضلاع میں مزید 443 نئے اسکولز تعمیر کیئے جائیں گے۔

Read Comments