Aaj Logo

شائع 28 جولائ 2022 07:58pm

ملک میں سونے کی قیمت میں 10 ہزار 500 روپے کا ریکارڈ اضافہ

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سونے کے نرخ میں ساڑھے 10 ہزار روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں یکدم 10 ہزار 500 اضافے کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 62 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 9 ہزار 3 روپے اضافے سے ایک لاکھ 39 ہزار 318 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں 21 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 753 ڈالرز ہوگئی ہے۔

Read Comments