Aaj Logo

شائع 29 جولائ 2022 09:09am

پنجاب اسمبلی کے نئے اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا، سیاسی میدان پھرسج گیا

پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکرکا انتخاب کے لئے آج ووٹنگ ہوگی جسکے لیے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سبطین خان اور اپوزیشن کے سیفُ المَلوک کھوکھر مدمقابل ہوں گے۔

گذشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما راجا بشارت نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی تھی۔

ایوان میں جمع کروائی گئی قرارداد کو کثرت رائے سے منظورکرلیا گیاتھا، جس کے بعد پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب کا آج ہوگا۔

قبل ازیں بدھ کے روز پنجاب حکومت اور اتحادیوں نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد 14 روز میں کارروائی کی جائے گی۔

Read Comments