Aaj Logo

شائع 29 جولائ 2022 11:23am

’ ضمنی کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پاگئے ’

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پاگئے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کیا گیا ہے، قوم جلد سن لےگی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ بھی قوم جلد سنے گی۔

شیخ رشید نے لکھا کہ قرنطینہ والے بھی الیکشن کے لیے مان گئے، بس فضل الرحمان رہ گئے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بجلی اور ایل پی جی میں 10 روپے کا اضافہ مارکیٹیں بند کرادے گا۔

شیخ رشید لکھتے ہیں کہ اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے، اب خلق خدا فیصلہ کرے گی، جمہوریت مذاق اور اسمبلی تماشا بن گئی۔

شیخ رشید نے کہا کہ بحران سری لنکا سے پاکستان کی طرف آرہا ہے۔

Read Comments