ثابت ہوگیا کہ عمران خان سے بڑا کوئی ڈاکو اور بہروپیہ نہیں: شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان پاکستانی سیاست میں ناسوربن چکےہیں۔۔۔عمران خان نےعوام اوراوورسیزپاکستانیوں کودھوکادیا۔
شائع 02 اگست 2022 03:11pm

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نےآج تاریخ سازفیصلہ سنایا ہے، ثابت ہوگیا کہ عمران خان سے بڑاکوئی ڈاکواوربہروپیہ نہیں۔۔۔ثابت ہوگیا کہ عمران خان نےصرف عوام سےجھوٹ بولا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان پاکستانی سیاست میں ناسوربن چکےہیں۔۔۔عمران خان نےعوام اوراوورسیزپاکستانیوں کودھوکادیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نےبھارتی اوراسرائیلیوں سے فنڈنگ لی،بھارتی اوراسرائیلی شہریوں نے کیوں فنڈز دیئے؟۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان صادق اورامین نہیں۔۔ پابندی لگنی چاہئے، عمران خان خودغلط کام کرکےدوسروں پرالزام لگاتاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کیخلاف نیب اورایف آئی اے کی انکوائری ہوناچاہئے۔۔۔عمران خان کانام فوری طورپرای سی ایل میں ڈالاجائے۔

Read Comments