گھر بیٹھے ٹافیاں چکھنے والا درکار، تنخواہ 2 کروڑ روپے سے بھی زیادہ

کیا آپ گھر بیٹھے ٹافیاں کھا کر دو کروڑ سے بھی زیادہ تنخواہ والی یہ نوکری کرنا چاہیں گے؟
شائع 03 اگست 2022 06:58pm

ٹافیاں اور بچوں کے کھانے کی چیزیں بنانے والی ایک “کینڈی کمپنی” کو پیشہ ور کینڈی ٹیسٹر (ذائقہ کے معیار کو جانچنے والے) کی خدمات درکار ہیں جس کو سالانہ ایک لاکھ ڈالرز (تقریباً 2 کروڑ 28 لاکھ) تنخواہ دی جائے گی، کمپنی نے اس کیلئے ایک اشتہار بھی جاری کیا ہے۔

کینڈی فن ہاؤس نامی ریٹیلر نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ کمپنی کے “کینڈیولوجسٹس” کی قیادت کے لیے ایک “چیف کینڈی آفیسر” (سی سی او) کی تلاش میں ہیں۔

انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں قائم فرم نے ملازمت کا اشتہار شئیر کیا اور کہا کہ یہ پوزیشن 5 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے کھلی ہے۔

ایک پریس نوٹ کے مطابق منتخب کردہ درخواست دہندہ ہر ماہ تقریباً 3500 پروڈکٹس کا ذائقہ جانچنے، کمپنی کے بورڈ میٹنگز چلانے اور نئی کینڈی انوینٹری کو چیف کینڈی آفیسر کی منظوری کی مہر لگانے کا ذمہ دار ہوگا۔

View this post on Instagram

A post shared by Candy Funhouse (@candyfunhouse)

لنکڈ ان پر جاری ایک الگ اشتہار میں کینڈی فن ہاؤس نے لکھا کہ امیدواروں میں کنفیکشنری مصنوعات سے لطف اندوز ہونے کے لیے ایک نہ ختم ہونے والا جوش و خروش ہونا چاہیے۔

کمپنی ایک جرات مند، تخلیقی، قدرتی طور پر پیدا ہونے والے رہنما کی تلاش میں ہے جو نئی چیزوں کو آزمانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہو۔

ضروری نہیں کہ اس کیلئے آپ کو کمپنی جانا پڑے، آپ گھر بیٹھے بھی یہ کام کر سکتے ہیں۔فرم نے کہا کہ یہ ایک “سنجیدہ کینڈی کا کاروبار” ہے کیونکہ سی سی او یہ فیصلہ کرنے کا ذمہ دار ہو گا کہ کینڈی فن ہاؤس کون سی نئی کینڈی مصنوعات فراہم کر سکتا ہے۔

نوکری کیلئے کسی پیشگی تجربے کی ضرورت نہیں ہے۔ دلچسپی رکھنے والے 31 اگست تک درخواست دے سکتے ہیں۔

Read Comments