اور ڈیم؟ وزیراعظم کا نوح دستگیر بٹ کے لیے انوکھی فرمائش پرجواب
وزیراعظم شہباز شریف کی ایک خوبی تو تسلیم کرنی پڑے گی کہ وہ “ دُشوار ترین “ کاموں کے لیے بھی حامی بھرنے سے بالکل نہیں کتراتے۔
برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2022 میں گوجرانوالا سے تعلق رکھنے والے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سرفخرسے بُلند کیا تو ان کے مداح بھی خدمات کے اعتراف میں پیچھے نہیں رہے۔
پاکستان کے لئے گولڈ میڈیل جیتنے کی خبر پُرجوش صارفین سمیت صحافیوں نے بھی بھرپور جوش وجذبے سے ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرشیئرکی جس پروزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی ‘شاباشی’ دی گئی۔
Well done, Butt saab. https://t.co/C87hZIO8q9
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 3, 2022
صحافی فیضان لاکھانی کی ٹویٹ کے جواب میں وزیراعظم نے لکھا،“ویل ڈن بٹ صاحب” جواب میں نوح دستگیرکے کسی خیرخواہ نے دور کی کوڑی لاتے ہوئے ان کے حق میں “ہیوی ویٹ “ مطالبہ کرڈالا۔
صارف نے لکھا، “وزیراعظم صاحب ویل ڈن سے بات نہیں چلے گی، بٹ صاحب کے نام کا فلائی اوورہونا چاہیے”۔
Prime Minister sahb Well done say BAAT nahe chalni, Butt Sahab Kay name ka flyover hona chahiye https://t.co/LFunAhOdUK
— Faizan Khan (@Faizankhaan91) August 3, 2022
اس پر شہبازشریف نے سوشل میڈیا صارف سے استفسارکرتے ہوئے لکھا، “اور ڈیم؟” ۔
Or a dam?
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 4, 2022
اب یہ تو وزیراعظم ہی جانیں کہ انہوں نے واقعی یہ نقطہ سنجیدگی سے لیا یا پھر سیاست کے میدان خاردار کی روایت کے عین مطابق مخالفین کو “رگڑا” لگانے کی کوشش کی۔
بہرحال اس جواب پر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ ردعمل دیکھنے میں آیا۔
Or a dam?
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 4, 2022
Nooh Dam or Butt Dam — both have connotations 🫣
— Dawar Butt (@theLahorewala) August 4, 2022
Imran Khan can't copy this.
— غیر عینی شاہد بلا (@RustinSpencer12) August 4, 2022
Dam tou aapke apne naam ka bhi na ban’ne dain hum pic.twitter.com/J2yp8FQIFt
— Oshaz (@ThisIsOshaz) August 4, 2022
Happy to see you interact with Twitterati, PM sb.
— Hamza Azhar Salam (@HamzaAzhrSalam) August 4, 2022