راؤ انوار کے الزامات، اے ڈی خواجہ نے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا

راؤ انوار نے انٹرویو میں جھوٹے الزامات سےساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
شائع 05 اگست 2022 05:36pm

سابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سابق ایس ایس پی راؤ انوار کے الزامات پر سندھ ہائیکورٹ میں پچاس کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

درخواست میں سابق آئی جی اے ڈی خواجہ نے موقف اختیار کیا کہ راؤ انوار نے انٹرویو میں جھوٹے الزامات لگا کر ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، راؤ انوار کو 50 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے راؤ انوار کا 18 جون نشرہونے والا انٹرویو دوبارہ نشرکرنے سے روک دیا۔

عدالت نے سوشل میڈیا پربھی راؤ انوارکا انٹرویو روکنے کا حکم دیتے ہوئے رائو انوار اور دیگر سے 31 اگست تک جواب طلب کرلیا ہے۔

Read Comments