Aaj Logo

اپ ڈیٹ 06 اگست 2022 09:39am

کامن ویلتھ گیمز: ریسلر عنایت اللہ نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

برمنگھم: برطانیہ میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں پاکستان نے مزید ایک اور تمغہ حاصل کرلیا۔

پاکستانی ریسلر عنایت اللّٰہ نے 65 کلو گرام کی کیٹیگری میں برانز میڈل جیت لیا۔

ریسلنگ کے مقابلے میں عنایت اللّٰہ نے اسکاٹ لینڈ کے راس کونیلی کو دوسرے راؤنڈ میں شکست دے کر کانسی کا تمغہ نام کیا۔

کامن ویلتھ گیمز میں اب تک پاکستان کے میڈلز کی تعداد 5 ہوگئی ہے، جن میں ایک گولڈ ، 2 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

کامن ویلتھ گیمز کے پوائنٹس ٹیبل پرپاکستان کا نمبر 19واں ہے۔

Read Comments