Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کامن ویلتھ گیمز: ریسلر عنایت اللہ نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

عنایت اللّٰہ نے اسکاٹ لینڈ کے راس کونیلی کو دوسرے راؤنڈ میں شکست دی
اپ ڈیٹ 06 اگست 2022 09:39am
65 کلو گرام کی کیٹیگری میں برانز میڈل جیت لیا۔ فوٹو — سوشل میڈیا
65 کلو گرام کی کیٹیگری میں برانز میڈل جیت لیا۔ فوٹو — سوشل میڈیا

برمنگھم: برطانیہ میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں پاکستان نے مزید ایک اور تمغہ حاصل کرلیا۔

پاکستانی ریسلر عنایت اللّٰہ نے 65 کلو گرام کی کیٹیگری میں برانز میڈل جیت لیا۔

ریسلنگ کے مقابلے میں عنایت اللّٰہ نے اسکاٹ لینڈ کے راس کونیلی کو دوسرے راؤنڈ میں شکست دے کر کانسی کا تمغہ نام کیا۔

کامن ویلتھ گیمز میں اب تک پاکستان کے میڈلز کی تعداد 5 ہوگئی ہے، جن میں ایک گولڈ ، 2 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

کامن ویلتھ گیمز کے پوائنٹس ٹیبل پرپاکستان کا نمبر 19واں ہے۔

birmingham

wrestling

Commonwealth Games

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div