Aaj Logo

شائع 08 اگست 2022 11:24am

کورونا وائرس کے حملے جاری، مزید 3 اموات، 628 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں، ایک روز میں مزید 3افراد زندگی کی بازی ہار گئے، 628 نئے کیسز بھی پورٹ ہوئے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 19ہزار 451 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 628 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ اس دوران کورونا سے 3 افراد جاں بحق بھی ہوئے، جن میں سے دو کا تعلق سندھ اور ایک خیبرپختونخوا سے ہے۔

ملک بھر میں کورونا کے 163 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، مجموعی طور پر کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.23 فیصد ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق سب سے زیادہ شرح نوشہرہ میں 33.33 فیصد، صوابی میں 30 فیصد،مظفرآباد میں 10.64 فیصد اور پشاور میں شرح 10.43 فیصد رہی۔

اس کے علاوہ مردان میں مثبت کیسز کی شرح 9.27 فیصد، اسلام آباد میں 9.7 فیصد، سرگودھا اور لاہور میں 7.89 فیصد، میرپور میں 5.56 فیصد، فیصل آباد میں 4.68 فیصد، ملتان میں 3.74 فیصداور کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 1.48 فیصد رہی۔

Read Comments