Aaj Logo

شائع 10 اگست 2022 06:23pm

‘مراد سعید کی عزت پاک فوج سے زیادہ ہے؟’

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ کیا عمران خان کی نظروں میں مراد سعید کی عزت پاک فوج سے زیادہ ہے؟

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کرپٹ اور بے ایمان ثابت ہوا ہے، عمران خان تو خود لوگوں کو بھڑکاتا ہے، جس آدمی کو مذہب کا کچھ نہیں پتہ وہ مذہب کی بات کرتا ہے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ مراد سعید پاک فوج سے زیادہ معتبر ہے؟ اس کے خلاف کوئی بات کرے تو ایف آئی اے کیسز بنائے گی، انہوں نے فوج کے خلاف پروپیگنڈا کیا۔

سعید غنی نے کہا کہ عمران خان خود کو اس سے الگ نہیں کرسکتا، عمران خان نے کس موقع پر کہا ہے کہ یہ غلط کررہے ہیں۔

Read Comments