آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

پاک فوج کے سپہ سالار رائل ملٹری اکیڈمی میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیے جانے والے واحد چیف ہیں۔
اپ ڈیٹ 11 اگست 2022 04:49pm

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ رائل ملٹری اکیڈمی، سندہسٹ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار دورے کے دوران برطانیہ کی عسکری قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ رائل ملٹری اکیڈمی میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیے جانے والے واحد چیف ہیں۔

Read Comments