پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ معاشی ترقی ہے: احسن اقبال

ہم سب نے مل کر دہشت گردی کوشکست دی۔
شائع 16 اگست 2022 03:30pm

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ معاشی ترقی ہے، قرضوں پر چلنے والے ممالک کی خودمختاری کمپرومائز ہوجاتی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے نیشنل ایکشن پلان پرپوری قوم کو اکھٹا کیا، ہم سب نے مل کر دہشت گردی کوشکست دی۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نےترقیاتی بجٹ کم کیا، ہم نے 3 ماہ کی محنت کے بعد ملک دیوالیہ ہونے سے بچالیا، معیشت بچانے کیلئے ہمیں سخت فیصلے کرنا پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سیاست بچانے کے بجائے معیشت بچانے کوترجیح دی ، ہم اپنی پیداواری صلاحیت کوعالمی معیارکےمطابق کرناہے۔

Read Comments