Aaj Logo

شائع 16 اگست 2022 10:03pm

کراچی این اے 237 اور 246 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 237 اور 246 سے بھی ضمنی انتخاب کے لئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کی نشستوں بشمول این اے 237 اور 246 پر کاغذات نامزدگی منظور ہونے کی صورت میں عمران خان کو ضمنی انتخابات میں کراچی کی تینوں نشستوں پر کلین چِٹ مل گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے عمران خان کے کاغذات پر اعتراض کیا تھا۔

عمران خان این اے 237، این اے 239 اور این اے 246 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ این اے 239 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پہلے ہی منظور ہوچکے ہیں۔

Read Comments