Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کراچی این اے 237 اور 246 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور

این اے 237 اور 246 پر کاغذات نامزدگی منظور ہونے کی صورت میں عمران خان کو ضمنی انتخابات میں کراچی کی تینوں نشستوں پر کلین چِٹ مل گئی ہے
شائع 16 اگست 2022 10:03pm
کراچی کی تینوں نشستوں پر کلین چِٹ مل گئی ہے۔ فوٹو — فائل
کراچی کی تینوں نشستوں پر کلین چِٹ مل گئی ہے۔ فوٹو — فائل

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 237 اور 246 سے بھی ضمنی انتخاب کے لئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کی نشستوں بشمول این اے 237 اور 246 پر کاغذات نامزدگی منظور ہونے کی صورت میں عمران خان کو ضمنی انتخابات میں کراچی کی تینوں نشستوں پر کلین چِٹ مل گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے عمران خان کے کاغذات پر اعتراض کیا تھا۔

عمران خان این اے 237، این اے 239 اور این اے 246 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ این اے 239 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پہلے ہی منظور ہوچکے ہیں۔

pti

imran khan

PPP

MQM

by-election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div