Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 اگست 2022 02:19pm

چادر دیکھ کر پاؤں پھیلانا ہوں گے، وزیرخزانہ

مفتاح اسماعیل نے ملکی معیشت بہتربنانے کے لیے چند رہنما اصول بتاتے ہوئے کہا کہ چادردیکھ کر پاؤں پھیلانا ہوں گے۔

وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ہمیں معلوم ہونی چاہیے کہ جس مقام پر ہمیں قائداعظم نے چھوڑا تھا، ہم وہاں نہیں ہیں۔

انہوں کہا کہ ہمارے مشرق و مغرب میں ملک ہم سے آگے نکل گئے ہیں، تواس کا مطلب ہے ہم سے کہیں نہ کہیں غلطی ہورہی ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ ملکی معیشت بہتر بنانے رہنما اصول بتاتے ہوئے کہا کہ ہمیں آمدنی اور اخراجات میں توازن پیدا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے وسائل کے مطابق رہنا سیکھیں یعنی اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پچھلے سال 5200 ارب روپے کا خسارہ تھا لیکن کوشش ہے کہ تجارتی خسارے کو 4 ہزار ارب تک لے آئیں۔

مزید کہا کہ دو چیزیں ہو سکتی ہیں یا ٹیکس بڑھا لیں اور اگر ٹیکس نیٹ نہیں بڑھا سکتے، تو اخراجات کم کر لیں۔

Read Comments