مریم اورنگزیب نے عمران خان کے میڈیا سیمینار کو منافقت قرار دے دیا

عمران خان میڈیا کا معاشی قتل کرنے والا مجرم ہے۔
شائع 18 اگست 2022 02:18pm

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے میڈیا سیمینار کو منافقت قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا دشمن کس منہ سے میڈیا سیمینار کروا رہا ہے، انہیں شرم آنی چاہئے ، عمران خان میڈیا کا معاشی قتل کرنے والا مجرم ہے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم کی کُرسی پہ بیٹھ کر میڈیا دشمنی کی، عمران خان کا دور میڈیا کے لئے سیاہ دور تھا، عمران خان صاحب جھوٹے کرپٹ فارن ایجنٹ میڈیا دشمن اور منافق ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کو فیصلہ کرنا ہے کہ میڈیا کے خلاف نیب کو استعمال کرنے والے کے سیمینار میں جانا ہے کہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل میڈیا واچ نے عمران خان کو فاشسٹ قرار دیا ہے۔

Read Comments