Aaj Logo

اپ ڈیٹ 25 اگست 2022 11:56pm

چین کی میوزک ٹیچرنے ’بوہے باریاں ’ گا کردل جیت لیے

چین میں بسنے والوں کی اردو زبان سے محبت بیجنگ فارن سٹڈیز یونیورسٹی میں قائم “شعبہ اردو” سے تو مسلمہ ہے ہی لیکن اردو کے ساتھ ساتھ چینیوں کو یہاں کی موسیقی پربھی خاصا عبور حاصل ہے۔

پاکستان کی مقبول ترین گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی کے گیت ‘بوہے باریاں’ کا جادو پاکستان وبھارت (جہاں اس گانے کی بھونڈی نقالی بھی کی گئی) کےعلاوہ چین میں بھی سرچڑھ کر بول رہا ہے۔

سوشل میڈیا پرچین میں پاکستان کے سفیر معین الحق کی جانب سے شیئرکی جانے والی ایک ویڈیو خوب وائرل ہے جس میں خاتون کو انتہائی سریلے اندازمیں ‘بوہے باریاں’ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ خاص بات خاتون کا مشرقی اندازبھی ہے جس نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔

مس وکی نامی یہ خاتون چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع پاکستان ایمبیسی کالج کی میوزک ٹیچر ہیں۔

اس تقریب کا انعقاد پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پرسفارت خانے کے زیراہتمام کیا گیا تھا جس میں وکی نے یہ گیت گا کر چار چاند لگا دیے۔

ویڈیو میں تقریب کے شرکاء کو گانے سے خوب محظوظ ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Read Comments