Aaj Logo

شائع 19 اگست 2022 11:18am

معروف کامیڈین راجوشری واستو کی طبیعت مزید بگڑ گئی

معروف بھارتی کامیڈین راجوشری واستو کی طبیعت مزید بگڑ گئی اورڈاکٹروں نے بھی ہار مان لی۔

راجوشری 10 اگست کو دل کا دورہ پرنے کے بعد سے وینٹی لیٹر پرآئی سی یو میں زیرعلاج تھے لیکن گزشتہ روز سے ہی بھارتی کامیڈین کی طبیعت اچانک بگڑنے سے ان کی حالت خراب ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجوشری واستوکے ساتھی بھارتی کامیڈین احسان قریشی نے بتایا کہ اب وہ کسی معجزے کے ہونے کا انتظار کررہے ہیں کیونکہ ڈاکٹروں نے بھی ہارمان لی ہے۔

ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ راجوشری واستوکا دماغ مردہ ہوچکا ہے اورحالت انتہائی نازک ہے، ہم سب دوست دعا کر رہے ہیں۔

احسان قریشی کی راجو سے معروف کامیڈی شو“دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج“ کے دوران ملاقات ہوئی تھی اور دونوں تب سے دوست ہیں۔

Read Comments