اپر اور لوئر چترال میں سیلاب نے تباہی مچادی، 5 افراد جاں بحق

ریسکیو اور مقامی افراد نے سیلاب میں پھنسے 40 افراد کو باحفاظت ریسکیو کرلیا۔
شائع 20 اگست 2022 10:25am

اپر اور لوئر چترال میں سیلاب نے تباہی مچادی، شیشکو میں پانچ افراد سیلابی پانی میں بہہ گئے، ایک خاتون سمیت چار افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔

ریسکیو اور مقامی افراد نے سیلاب میں پھنسے 40 افراد کو باحفاظت ریسکیو کرلیا۔

جمعہ کی شام اپر اور لوئیر چترال میں موسلادھار بارش کے بعد ندی نالوں اور دریائے چترال میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

لوئر چترال شیشکو میں سیلابی پانی میں بہہ کر پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے لوئر چترال میں ایمرجنسی نافد کردی۔

دوسری جانب اپرچترال کے گاؤں کوژ یارخون اور بریپ سمیت متعدد علاقوں میں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا، جس کے بعد مقامی افراد گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔

اپرچترال میں سیلاب شندور روڈ بہالے گیا، اسی طرح رابطہ پل، لنک سڑکیں، پن بجلی گھر، ابپاشی کے نالے اور زیرکاشت زمین بھی بہہ گئی۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے چترال میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی۔

Read Comments