ہنگامہ آرائی کیس: لیگی رہنماؤں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور مبینہ تشدد کیس میں وارنٹ گرفتاری پر ن لیگ کے 12رہنما اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔
لیگی رہنماؤں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت منظور کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ صفائی کیلئے پیش ہونا چاہتے ہیں،ضمانت منظورکی جائے۔
اس سے قبل، پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ نے مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کر دئیے۔
کینٹ کچہری لاہور میں پولیس تھانہ قلعہ گجر سنگھ نے ن لیگ کے 12 رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت ملزم عطا تارڑ،رانا مشہود،مرزا جاوید،سردار اویس لغاری،سیف الملوک کھوکھر،پیر خضر حیات،راجہ صغیر احمد،عبدالروف،پیر اشرف رسول،بلال فاروق اور رانا منان خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔