ہمیں منفی سیاست سے باہر نکلنا ہوگا: مرتضیٰ وہاب
بارش کے دوران تعمیرات کام نہیں ہوسکتا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمیں منفی سیاست سے باہر نکلنا ہوگا، سندھ میں بارشوں کے باعث تباہی آئی ہوئی ہے، کوئی حکومت نہیں چاہتی کہ سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہوں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بارش کے دوران تعمیرات کا کام نہیں ہوسکتا، سیوریج کے پانی میں بھی لائن نہیں ڈالی جاسکتی۔ جہانگیرروڈ ہم نے نہیں بنوائی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کےہرضلع میں کام کرنےکی ضرورت ہے، کراچی کےاضلاع کیلئے18ارب کی 142 اسکیمیں منظورکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کام کر رہے ہیں،یہ نہیں کہتے کہ اختیارات نہیں ہیں۔
Read Comments