شہباز گل کے وکلاء کو ملاقات سے روک دیا گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما شہباز گِل کے وکلاء کی ٹیم کو پمز میں ملاقات سے روک دیا گیا۔
شہباز گِل کی قانون ٹیم نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم وکالت نامہ دستخط کروانے اور میڈیکل رپورٹ لینے آئے ہیں اور ہمیں کہا جارہا ہے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق شہباز گل کو تاحال سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تمام ٹیسٹ کلیئر آنے کے باجود سانس بحال نہیں ہو رہی۔شہباز گل کو بلڈ پریشر، ٹمپریچر اور دیگر کوئی شکایت نہیں۔
پمز میڈیکل بورڈ نے سی ٹی پلمونری اینجیوگرافی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سی ٹی پی اے کی تشخیص کے بعد دواؤں میں ردوبدل کا فیصلہ ہوگا۔
شہباز گل کو بلڈ پریشر، ٹمپریچر اور دیگر کوئی شکایت نہیں۔
پمز میڈیکل بورڈ نے سی ٹی پلمونری اینجیوگرافی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سی ٹی پی اے کی تشخیص کے بعد دواؤں میں ردوبدل کا فیصلہ ہوگا۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں شہبازگل کے کیس میں پیشرفت پر بات ہوگی۔