Aaj Logo

شائع 21 اگست 2022 12:00am

کراچی این اے 245 پر ضمنی انتخاب آج ہوگا، سخت مقابلہ متوقع

کراچی این اے 245 پر ضمنی انتخاب میں پولنگ آج صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

سابق رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کے لئے 263 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جس میں سے 60 حساس اور 203 انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

انتہائی حساس میں سے مخصوص پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات کی جائے گی جب کہ فوج اور رینجرز کوئیک رسپانس فورس کے طور پر موجود رہے گی۔

حلقے میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 15 ہزار 33 ہے جس میں 2 لاکھ 74 ہزار 987 مرد اور 2 لاکھ 40 ہزار 16 خواتین ہیں۔

این اے 245 کے ضمنی انتخاب کے میدان میں 17 امیدوار موجود ہیں جن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے محمود باقی مولوی، ایم کیو ایم سے معید انور، ٹی ایل پی سے محمد احمد رضا میدان میں اتریں گے۔

اس کے علاوہ پاک سرزمین پارٹی کے سید حفیظ الدین اور آزاد پینل سے ڈاکٹر فاروق ستار بھی مقابلے میں حصہ لیں گے۔

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی- ایف) ایم کیو ایم کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔

Read Comments