Aaj Logo

شائع 21 اگست 2022 10:15pm

تیسرے ون ڈے میں نیدر لینڈز کو شکست دیکر پاکستان نے سیریز میں کلین سوئپ کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم نے نیدر لینڈز کو 9 رنز سے ہرا کر تین ایک روزہ میچز کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔

روٹر ڈیم میں کھیلے گئے تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس میں قومی کرکٹ ٹیم 49.4 اوورز میں 206 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

پہلی اننگ میں بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم 91، محمد نواز 27 اور فخر زمان 26 رنز اسکور کرکے نمایاں رہے۔ بولنگ میں نیدر لینڈز کی ٹیم کے گیند بازوں میں بس دی لیدی 3، ویون کنگما 2 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کی دوسری اننگز میں مزیبان ٹیم 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقابلے کے آخری اوور میں 197 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

نیدر لینڈز کی جانب سے ٹام کوپر 62 اور وکرمجت سنگھ 50 اسکور کرکے نمایاں رہے۔ بولنگ میں گرین شرٹس کے نسیم شاہ 5 اور محمد وسیم 4 شکار کرنے میں کامیاب رہے۔

اس کے علاوہ 10 اوورز میں 33 رنز دے کر مد مقابل ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کو پویلیئن کی راہ دکھانے کے اعزاز میں تیز گیند باز نسیم شاہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

قومی کرکٹ ٹیم نے تینوں ایک روزہ میچز میں ہرا کر نیدر لینڈز کے خلاف کلین سوئپ کرلیا ہے۔

Read Comments