Aaj Logo

شائع 22 اگست 2022 07:16pm

شرح سود 15 فیصد بر قرار، اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

کراچی: اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود کو 15 فیصد کی موجودہ سظح پر برقرار کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اوورہیٹنگ معیشت اور جاری کھاتے کے خسارے کو قابو میں کرنے کے لئے پالیسی ریٹ کو گزشتہ ستمبر سے اب تک مجموعی طور پر 8 فیصد بڑھایا گیا ہے، تاہم آج شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

سینٹرل بینک نے بتایا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) بورڈ کا اجلاس 29 اگست کو ہوگا، توقع ہے اس میں ایک ارب 20کروڑ ڈالر کی مزید ایک قسط جاری کی جائے گی، جب کہ سال کے دوران زر مبادلہ کے ذخائر بھی مزید بڑھیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مون سون کی غیرمعمولی صورتحال اور بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی حالیہ صورت حال نے زرعی پیداوار میں کمی کے خطرات پیدا کیے ہیں، البتہ رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح تین سے چار فیصد رہنے کی توقع ہے۔

Read Comments